حیدرآباد۔10نومبر (اعتماد نیوز)سکندر آباد کے رکن پارلیمنٹ بی دتاتریہ اور
تلگو دیشم کے راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سجنا چودھری نے آج اپنے عہدہ کا
جائزہ لے لیا۔ چنانچہ دتاتریہ کو محکممہ لیبر اور
سجنا چودھری کو سائنس
اور ٹکنالوجی کا شعبہ دیا گیا۔ سجنا چودھری نے کہا کہ وہ اس شعبہ کے ملنے
پر حوش ہیں۔ اور اس شعبہ کی ترقی کے ذریعہ وہ ملک کی خدمت کرینگے۔ انہوں نے
کہا کہ اس شعبہ میں ہندوستان پیچھے ہے۔